12 نومبر 2026 - 08:13
مسلح تحریک 'حرکۃُ یحییٰ' نے ایک امریکی-اماراتی کمپنی کو ٹارگٹ لسٹ میں شامل کر لیا

مسلح تحریک " حرکۃُ یحییٰٰ" نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی-اماراتی کمپنی DeepStrike کو اپنے اہداف کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مسلح تحریک " حرکۃُ یحییٰ" نے DeepStrike LLC کمپنی کے منتظمین اور اس سے متعلقہ اداروں کے نام ایک پیغام میں اعلان کیا کہ اس نے اس کمپنی کو اپنے اہداف کی فہرست (Target list) میں شامل کر لیا ہے۔

اس پیغام میں شہداء کے خون اور امریکہ و اسرائیل کی مجرمانہ کارروائیوں کے متاثرین کے حقوق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے: "شہداء کا خون فراموش نہیں کیا جائے گا اور مظلوموں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انتقام کا وقت آ گیا ہے۔"

اس گروہ نے DeepStrike کمپنی کے بارے میں معلومات بھی شائع کی ہیں ـ جن میں نام، ویب سائٹ، امارات اور امریکہ میں اعلان شدہ پتے، رجسٹریشن اور لائسنس نمبر اور رابطے کی معلومات شامل ہیں، ـ اور کہا ہے کہ یہ کمپنی اور اس سے منسلک تمام ادارے "حرکۃُ یحییٰ" کے اہداف کی فہرست میں شامل ہیں۔

اس پیغام میں کہا گیا ہے: "تم اور تمہاری کمپنیاں مظلوموں کے خون کے انتقام کے لئے حرکۃُ یحییٰ کے اہداف کی فہرست میں شامل ہیں۔"

اس گروہ نے آخر میں اعلان کیا ہے: "تم اپنے جرائم کی قیمت ادا کرو گے۔"

یاد رہے کہ DeepStrike LLC سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں فعال ایک کمپنی ہے جو پینیٹریشن ٹیسٹنگ اور ہیکنگ حملوں کی نقلیں، ویب سائٹس اور سافٹ ویئرز کی کمزوریوں کی نشاندہی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور کلاؤڈ سسٹمز کی سیکیورٹی کی جانچ اور سائبر خطرات سے نمٹنے جیسی خدمات فراہم کرتی ہے۔

یہ کمپنی امریکہ میں رجسٹرڈ ہے اور امارات کے دبئی سلیکون اوسس (Dubai Silicon Oasis) علاقے میں بھی اس کا ایک کاروباری پتہ دیا گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ کمپنی امریکہ اور اسرائیل کے فوجی اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha